پرائیویٹ پائلٹ · پاکستانEnglish

قسطوں پر فون بیچیں — بے فکر ہو کر

Mavrify پاکستانی موبائل دکانداروں کے لیے بنایا گیا سافٹ ویئر ہے۔ گاہک قسط دے تو فون عام طرح چلتا ہے، قسط رک جائے تو فون لاک ہو جاتا ہے۔ نہ کوئی ہارڈویئر، نہ کوئی تبدیلی — صرف ایک ایپ۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

1

فروخت کے وقت فون رجسٹر کریں

دکان کی ایپ سے گاہک کا ریکارڈ بنائیں اور گاہک کے نئے فون پر لاک ایپ لگائیں۔ چند منٹ کا کام۔

2

قسط آئے — فون چلے

جب تک قسطیں وقت پر آتی ہیں، فون بالکل عام رہتا ہے: کال، واٹس ایپ، بینک ایپس، کیمرہ — سب کچھ۔

3

قسط رکے — فون لاک

مقررہ مہلت کے بعد فون لاک ہو جاتا ہے اور اسکرین پر صرف آپ کی دکان کا رابطہ اور ادائیگی کا پیغام نظر آتا ہے۔ قسط ملتے ہی فون کھل جاتا ہے۔

دکاندار کو کیا ملتا ہے؟

اس وقت ہم پرائیویٹ پائلٹ فیز میں ہیں

فی الحال ایپ سب کے لئے اوپن نہیں کی گئی ہے۔ ہم دکانوں کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں شامل کر رہے ہیں تاکہ ہر دکان کو سیٹ اپ اور مدد ہمارے اپنے ہاتھوں سے ملے۔ اسی لیے ابھی ہر درخواست کا فوری جواب ممکن نہیں۔ جو دکانیں پہلے رجسٹر ہوں گی، اُن کی باری پہلے آئے گی — اور پائلٹ دکانوں کو ابتدائی (فاؤنڈنگ) قیمت ملے گی۔ پبلک کے لئے قیمت زیادہ مقرر ہوگی۔

اپنی دلچسپی رجسٹر کریں — ایک منٹ لگتا ہے، صرف نام اور واٹس ایپ نمبر ضروری ہیں، باقی تفصیلات نہ دینا چاہیں تو کوئی پابندی نہیں۔ آپ کی باری آنے پر ہم خود واٹس ایپ پر رابطہ کریں گے۔
mavrify.comREGISTER ONLINEmavrify.com/#register
Mavrify — پاکستانی دکانداروں کے لیے فون لاک سافٹ ویئرhello@mavrify.com  ·  mavrify.com
1 / 3
عام سوالاتEnglish
دکاندار اکثر یہ پوچھتے ہیں
1کیا میں اپنی دکان سے فون لاک اور اَن لاک کر سکتا ہوں؟
جی ہاں۔ دکان کی ایپ سے ایک بٹن دبائیں — فون پر لاک لگ جاتا ہے یا کھل جاتا ہے۔ فون کو انٹرنیٹ ملتے ہی لاک یا ان لاک کا حکم پہنچ جاتا ہے۔ قسط کی تاریخ پر لاک خود بخود لگ جاتا ہے اس کے لئے الگ سے لاک کا بٹن دبانے کی یا گاہک کے فون پر انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔
2اگر گاہک کے فون پر انٹرنیٹ نہ ہو تو کیا ہوگا؟
فون میں ادائیگی کا شیڈول پہلے سے محفوظ ہوتا ہے، اس لیے قسط رکنے پر لاک انٹرنیٹ کے بغیر بھی لگتا ہے۔ گاہک جب آپ کو قسط کی رقم دے دے، آپ اپنی شاپ ایپ پر رقم درج کریں گے، اگر گاہک کے فون پر انٹرنیٹ ہوا تو فون خود ہی اَن لاک ہو جائے گا۔ اگر انٹرنیٹ نہ ہوا تو آپ اپنی ایپ سے اسے ایک کوڈ بنا کر اسے بتا دیں گے، گاہک اپنے فون پر اس کوڈ کو درج کرے گا اور اس کا فون بنا انٹرنیٹ کے بھی اَن لاک ہو جائے گا۔
3کیا گاہک ایپ ڈیلیٹ کر سکتا ہے یا فون ری سیٹ کر سکتا ہے؟
نہیں۔ ایپ فون کی "ڈیوائس اونر" کے طور پر لگتی ہے — یہ اینڈرائیڈ کا اپنا انتظامی درجہ ہے۔ اس میں ایپ ڈیلیٹ کرنا، فورس اسٹاپ کرنا، سیٹنگز سے فیکٹری ری سیٹ کرنا، سیف موڈ اور یو ایس بی ڈیبگنگ بند رہتے ہیں۔
4کیا کوئی لاک کو بائی پاس کر سکتا ہے؟
سچ بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی لاک سافٹ ویئر سو فیصد ناقابلِ شکست نہیں۔ عام گاہک کے لیے یہ عملاً ناممکن ہے۔ اگر کوئی فون کی مرمت والی دکان سے اینڈرائیڈ کا پورا سافٹ ویئر (فلیش) بدلوائے تو فون سسٹم سے غائب ہو جاتا ہے — ایسا ہوتے ہی آپ کو الرٹ ملتا ہے اور ریکارڈ آپ کے پاس رہتا ہے۔ یہی حد ہر لاک ایپ کی ہے۔
5لاک لگنے پر گاہک کو کیا نظر آتا ہے؟
فون پر ایک اسکرین نظر آتی ہے جسے ہٹایا نہیں جا سکتا، اور اس اسکرین پر آپ کی دکان کا نام، رابطہ نمبر اور بقایا قسط لکھی ہوتی ہے۔ ایمرجنسی کال کھلی رہتی ہے۔ قسط ملتے ہی فون فوراً پہلے جیسا ہو جاتا ہے۔
6جب قسط وقت پر آ رہی ہو تو کیا فون میں کوئی رکاوٹ ہوتی ہے؟
نہیں۔ کال، واٹس ایپ، بینک ایپس (ایزی پیسہ، جاز کیش وغیرہ) ، کیمرہ، گیمز — سب عام چلتا ہے۔ فون سست نہیں ہوتا، یا بیٹری ڈاون نہیں کرتا۔ گاہک کو صرف قسط کی یاددہانی ملتی ہے۔
7کیا گاہک کو قسط کی یاددہانی خود بخود ملتی ہے؟
جی ہاں۔ قسط کی تاریخ سے پہلے گاہک کے فون پر خود بخود یاددہانی کے پیغامات جاتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کا پیغام بھی بھیج سکتے ہیں (مثلاً "کل دکان پر آ کر لازمی قسط جمع کرائیں") — گاہک کو نوٹیفکیشن اور لاک ایپ دونوں میں نظر آتا ہے۔
8کیا فون رات کو بھی لاک ہو سکتا ہے؟
نہیں۔ رات کے اوقات میں نیا لاک نہیں لگتا۔ گاہک کی نیند اور ایمرجنسی کا خیال رکھا گیا ہے؛ لاک دن کے وقت لگتا ہے۔
Mavrify — پاکستانی دکانداروں کے لیے فون لاک سافٹ ویئرhello@mavrify.com  ·  mavrify.com
2 / 3
عام سوالاتEnglish
عام سوالات (جاری)
9کیا گاہک کے فون میں موجود ایپ گاہک کی تصویریں، لوکیشن یا میسج دیکھتی ہے؟
کبھی نہیں۔ ایپ نہ گیلری کھولتی ہے، نہ لوکیشن لیتی ہے، نہ میسج یا ای میل پڑھتی ہے۔ اس کا کام صرف ایک ہے: قسط رکے تو فون لاک۔ گاہک کی پرائیویسی پوری طرح محفوظ رہتی ہے — یہ آپ کی دکان کی ساکھ کے لیے بھی اچھا ہے۔
10معاہدہ اور ضامن (guarantor) کیسے ہوتے ہیں؟
فروخت کے وقت گاہک دکان والی ایپ پر ہی ڈیجیٹل دستخط کرتا ہے — پڑھ نہ سکے تو انگوٹھا لگاتا ہے۔ ایپ ایک قانونی معاہدہ بناتی ہے جو گاہک کو واٹس ایپ پر بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ آپ دو ضامن بھی شامل کر سکتے ہیں: نام، فون نمبر، شناختی کارڈ اور اُن کا اپنا دستخط شدہ معاہدہ۔ گاہک پیسے ادا نہ کرے تو قانوناً ضامن ذمہ دار ہوتا ہے۔
11کون سے فون پر چلتا ہے؟
اینڈرائیڈ 11 یا اس سے اوپر — Tecno، Infinix، itel، Vivo، Oppo، Realme، Xiaomi/Redmi، Samsung وغیرہ۔ ہر ماڈل ہم اصل فون پر ٹیسٹ کر کے شامل کرتے ہیں۔ آئی فون پر کوئی بھی لاک ایپ نہیں چل سکتی۔
12فون سیٹ اپ میں کتنا وقت لگتا ہے؟
فون سیٹ اپ میں صرف دو چیزیں درکار ہیں۔ آپ کا دکان کا فون جس پر شاپ ایپ ہو، اور گاہک کا نیا فون۔ گاہک کو نیا فون دینے سے پہلے چند منٹ میں نئے فون پر ایک ایپ انسٹال کرنی ہوتی ہے، جو خودبخود شاپ ایپ سے ہی انسٹال ہوتی ہے۔ کوئی کمپیوٹر کی ضرورت نہیں اور کوئی مشکل کام نہیں۔ گاہک کا فون نیا ہو یا پرانا، دونوں چلتے ہیں۔ پہلی بار ہم خود سکھاتے ہیں۔
13گاہک ساری قسطیں پوری پوری ادا کر دے تو؟
دکان کی ایپ سے "ریلیز" کریں — گاہک کے فون پر ایپ فون سے اپنا کنٹرول مکمل طور پر ہٹا دیتی ہے اور گاہک کا فون آزاد ہو جاتا ہے۔ اب فون مکمل طور پر گاہک کا اپنا ہے، اس کو کنٹرول کرنے کا کوئی حق کسی کے پاس نہیں رہتا۔ گاہک کا پورا ریکارڈ البتہ آپ کے پاس رہتا ہے۔
14دکان کا فون گم ہو جائے یا بدل جائے تو؟
سارا ریکارڈ ہمارے سرور پر محفوظ رہتا ہے۔ نئے فون پر لاگ اِن کریں — سب کچھ واپس آ جاتا ہے۔ ایک دکان پر ایک سے زیادہ فون (مالک، سیلز مین، وصولی والا) بھی چل سکتے ہیں۔
15گاہک کے شناختی کارڈ اور تصویر کا کیا ہوتا ہے؟
یہ ڈیٹا انکرپٹڈ (خفیہ کوڈ میں) محفوظ ہوتا ہے اور صرف آپ کی دکان دیکھ سکتی ہے۔ گاہک تمام قسطیں ادا کر دے تو ریلیز ہونے کے 90 دن بعد شناختی کارڈ کا سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔
16قیمت کیا ہے؟
پائلٹ کے دوران قیمت کافی کم رکھی گئی ہے۔ پائلٹ میں شامل دکانوں کو ابتدائی (فاؤنڈنگ) قیمت ملے گی جو بعد کی قیمت سے کم ہوگی۔ رجسٹر کریں، آپ کی باری آنے پر ہم تفصیل بتائیں گے۔

اگر آپ کا سوال یہاں نہیں ہے تو رجسٹریشن فارم میں "ہم سے کوئی سوال؟" کے خانے میں لکھ دیں — ہم رابطے کے وقت جواب دیں گے۔

رجسٹر کریں: صرف نام اور واٹس ایپ نمبر — ایک منٹ۔
mavrify.comREGISTER ONLINEmavrify.com/#register
Mavrify — پاکستانی دکانداروں کے لیے فون لاک سافٹ ویئرhello@mavrify.com  ·  mavrify.com
3 / 3